مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع سرینگر کے علاقوں صورہ اور شالیمار میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میںکم از کم چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صورہ کے علاقے بوہلاگ پورہ میں ایک گھر میں آگ نمودارہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں میں پھیل گئی۔مقامی لوگ آگ بجھانے کے لیے فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تاہم آگ سے کم از کم تین رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایک اورواقعے میںسرینگر کے علاقے شالیمار میں آتشزدگی سے ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ سے متاثرہ گھر میں موجود تمام سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔