بھارت

حکومت کوکشمیر میں لوگوں سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے: سابق بھارتی آرمی چیف


کولکتہ 22 اگست (کے ایم ایس) بھارتی فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل شنکر رائے چودھری نے کہاہے کہ حکومت کو کشمیر میں لوگوں سے روابط بڑھانے اور ان کو اس بات کا یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ بھارت ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہی رہے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریٹائرڈ جنرل نے کہا کہ بھارت کووادی پنج شیر میںاحمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے اردگرد جمع ہونے والے سابق افغان حکومت کے فورسزکے ساتھ ساتھ طالبان میںبھارت دوست گروپوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جنرل شنکر رائے چودھری نے جو مشرق وسطی اور شمال مشرقی علاقوں کے حوالے سے تحقیق کے لئے ایک اسٹریٹجک تھنک ٹینک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ہیں،ایک میڈیا انٹرویو کہاکہ ہمیں کشمیریوں کواس بات کا یقین دلانا پڑے گا کہ بھارت ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہی رہے گا۔بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر اور لداخ کی ریاست کو دو الگ الگ یونین ٹیریٹوریز میں تقسیم کر دیاجبکہ کشمیری رہنماو ¿ں کو نظربند کیاگیاہے۔ جنرل چودھری نے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں فتح کو پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ، ہمیں جیش محمد جیسے عناصرکے ذرےعے ایک نئے حملے کے لئے خود کو منظم کرنا ہوگا۔KMS-02/S

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button