مقبوضہ جموں و کشمیر

صحافیوں کی عزت و وقار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، نیشنل کانفرنس حکومت خاموش ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے میں صحافیوں کی عزت و وقار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، سینئر صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں قائم علاقے کے منتخب حکومت اس پر خاموش ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوہ مفتی نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ مساجد کی پروفائلنگ سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو تھانوں میں طلب کیا جا رہا ہے ،جس سے میڈیا برادری میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کوتوقع تھی کہ منتخب حکومت عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے گی ، صحافیوں کا بھی خیال تھا کہ ان کی مشکلات اب دو ر ہونگی لیکن نیشنل کانفرنس حکومت نے ان معاملات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومتی بیانیے کوآگے بڑھانے والے صحافیوں کو نوازا جا رہا ہے جبکہ اشتہارات اور ایکریڈیشن صرف ان اداروں کو دیے جا رہے ہیں جو سرکاری لائن پر چلتے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ نے حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی لیکن صحافیوں اور مساجد کی پروفائلنگ کے مسائل نہیں اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی نمائندگی کرتے ہیں ، ان کی عزت و وقار کا تحفظ ضروری ہے ، پولیس کو چاہیے کہ انہیں طلب کرنے کا سلسلہ بند کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button