مقبوضہ جموں و کشمیر

اردوزبان کے تنازعہ پر بھرتی کو التوا میں ڈالنے سے امیدواروں کو کروڑوں روپے کانقصان

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں اردوزبان کے تنازعے پر نائب تحصیلدار کی75 آسامیوں کے لئے بھرتی کے عمل کو ملتوی کرنے سے ملازمت کے خواہشمندامیدواروں کوکروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ سروسز سلیکشن بورڈ نے درخواست دہندگان سے فیس کی مد میں 6.43کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حق معلومات کی ایک درخواست کے ذریعے حاصل کردہ معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے محدود آسامیوں کے لیے درخواستیں دی ہیں جن میں سے ہر ایک نے 600روپے عام یا 500روپے مخصوص کیٹیگری کے فارم کے لیے ادا کیے ہیں۔ تاہم گزشتہ ماہ اس عمل کو اچانک موخر کر دیا گیا جب ٹریبونل نے اس پر روک لگا دی ۔آر ٹی آئی کارکن رمن کمار شرما نے بتایاکہ التوا نے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور بھاری فیس جمع کرنے کے بعد کوئی ریفنڈ پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید ردعمل علاقے میں بڑھتے ہوئے بے روزگاری کے بحران کی عکاسی کرتا ہے۔
دریں اثناء تنازعے نے سیاسی ردعمل کو جنم دیا ہے ۔بی جے پی نے اردو شق کی مخالفت کی ہے اور نیشنل کانفرنس نے اسے محکمہ محصولات میں کام کرنے کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button