مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش نہیں کرایا جاسکتا، محبوبہ مفتی

سرینگر30دسمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے حقائق سے پردہ اٹھانے پر بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش نہیں کرایا جاسکتا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کشمیری سیاسی رہنمائوں کو حیدر پورہ جعلی مقابلے کی نام نہاد تحقیقات کے بارے میں تنقیدی بیانات دینے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کہاکہ ایس آئی ٹی کی حیدر پورہ جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے بیانات محض قیاس آرائی نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سچ سامنے آنے پر قابض انتظامیہ کی بے حسی اوربوکھلاہٹ سب کو معلوم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتقامی کارروائی کی دھمکیوں سے ہمیں خاموش کروانے سے کام نہیں چلے گا۔
واضح رہے کہ 15نومبر کو حیدر پورہ سرینگر میں بھارتی فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں چار شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔ شہداء کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پیارے بے قصور تھے جنہیں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا ۔گزشتہ روز بھارتی پولیس کی ایس آئی ٹی نے کہاتھا کہ سیاسی رہنمائوں کے حیدر پورہ جعلی مقابلے سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی بیانات سے لوگوں میں اشتعال ، خوف اوردہشت پیدا ہو رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button