World

روسی صدرپیوٹن سے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے؛امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن : امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الاسکا میں مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں بھارت پر مزید اقتصادی پابندیاں اور ٹیرف عائد کیاجاسکتاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ روس سے تیل کی درآمد جاری رکھنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر پہلے ہی 25فیصد اضافی ٹیرف عائد کیاہے جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50فیصد ہو گیا ہے اور اب اگر صدر پیوٹن سے صدر ٹرمپ کے مذاکرات ناکام ہوگئے تو بھارت پر امریکی ٹیرف میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان سے بھارت کی تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور مودی حکومت کی معاشی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان اہم اور تاریخی مذاکرات آج الاسکا میں ہوں گے جس میں یوکرین جنگ اور روس پر عائد اقتصادی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات 2021کے بعد پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی اس میں شامل ہوں، بشرطیکہ دونوں فریق رضامند ہوں۔اگر یہ ملاقات ناکام ہوئی، تو اس کے سب سے بڑے متاثرین میں بھارت شامل ہو سکتا ہے، جو روس سے بھاری مقدار میں خام تیل اورہتھیار خریدتا ہے لیکن امریکا کا اسٹریٹجک اتحادی بھی بننے کاخواہاں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button