ہڑتال

جموں : پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف مکمل ہڑتال

جموں11مارچ ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج جموں میں مکمل ہڑتال ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں رہائشی اور تجارتی املاک پر یکم اپریل سے ٹیکس لاگو کرنے کا حکمنامہ جار ی کر رکھا ہے۔
ہڑتال کی کال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں (سی سی آئی جے) نے دی ہے جسکی دیگر کئی تنظیموں نے حمایت کی ہے۔ جموںمیں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت میں عدالتوں میں کام معطل کر رکھا ہے۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں کے صدر ارون گپتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کیا۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ عام لوگوں کے جذبات کی کوئی پرواہ نہیں ۔انہوںنے ٹیکس کے نفاذ کا حکمنامہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ دہرایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button