بھارت میں مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، جسمانی حملوں اور اسلامو فوبیا کا سامنا ہے: رپورٹ
اسلام آباد 02 جنوری (کے ایم ایس)مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی بڑھتے ہوئے جرائم کی لہر دیکھی جا سکتی ہے کیونکہ مسلمانوں کو ملک میں نفرت انگیز تقاریر، جسمانی حملوں اور اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی یک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ہندو رہنماو¿ں نے ہریدوار میں ایک اجتماع میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر میں ان کی نسل کشی پر زور دیا جبکہ مودی کے زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کے دور میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جرائم ہندوتوا نظریے کا شاخسانہ ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیاگیا کہ آر ایس ایس اوربی جے پی کے رہنما بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مجرم کے طوپر پیش کرنے کے لیے نفرت انگیز تقاریر کا استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں بھارت میں اسلامو فوبیا کا واضح ثبوت ہیں کیونکہ ہندو مذہبی رہنما ہندوو¿ں کو مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر اکسا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے 76 وکلاءنے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو خط لکھا ہے اور دہلی اور ہریدوار میں حال ہی میں منعقدہ دو مذہبی تقریبات میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اوران کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مسلح افواج کے پانچ سابق سربراہان اور بیوروکریٹس، صحافیوں اور ممتاز شخصیات سمیت ایک سو سے زائد افراد نے بھارت کے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تشدد کے لئے اکسانے پردائیں بازو کے ہندو انتہاپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نسل کشی کاحالیہ مطالبہ اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار اور دہلی میں کیا گیاتھا جہاں ہندو انتہاپسندوں کے اس گروپ نے کھلے عام بھارت کے مسلمان شہریوں کی نسل کشی پر زوردیا ۔ خط میں کہا گیا کہ عیسائیوں، دلتوں اور سکھوں سمیت ملک کی دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوانتہاپسندوں رہنماﺅں کی نفرت انگیز تقاریر سے بھارت میں مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ملک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جرائم پر مودی کو جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔KMS-08/S