مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ، کولگام میں بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے

سرینگر 04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن اور ضلع کولگام کے علاقے اوکے میں لوگوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹے میں سرینگر اور کولگام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو دو نوجوانوں کو شہید کیا۔سرینگر میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت ضلع بانڈی پور کے علاقے حاجن سے تعلق رکھنے والے سلیم پرے کے نام سے ہوئی ہے۔علاقے میں سلیم پرے کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی مرد و خواتین سمیت سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ادھر ضلع کولگام کے علاقے اوکی میں شدید سردی، بارش اور برف باری کے باوجود لوگوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button