APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام پروقارتقریب کا انعقاد

معرکہ حق میں تاریخی کامیابیوں پر افواجِ پاکستان کوشاندار خراجِ عقیدت

اسلام آباد: معرکہ حق اورآپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابیوں کے تناظر میں افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی زیر صدارت ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں دفاعی، اسٹریٹجک اور سکیورٹی تجزیہ کاروں، حریت رہنماو¿ں، دانشوروں، سیاسی و سماجی شخصیات، نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات، قربانیوں اور قومی سلامتی کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو سراہا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ریٹائرڈ میجر جنرل سمریز سالک تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر سید محمد علی اور ڈاکٹر ختم عباس شامل تھے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے معرکہ حق اورآپریشن بنیان المرصوص کے دوران جس حکمت، جرات، عسکری مہارت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا، ا±س نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا بلکہ پوری دنیا پر یہ واضح کردیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں پاکستان کے طوفانی اور فیصلہ کن جوابی اقدامات نے دشمن کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا،جبکہ عالمی سطح پر بھی طاقت کے توازن، عسکری حکمتِ عملی اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سے متعلق بیانیہ تبدیل ہو کر رہ گیا۔ریٹائرڈ میجر جنرل سمریز سالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے پاکستان میں سیاسی افراتفری اور کمزور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جارحیت کی راہ اختیار کی تھی، مگر پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ پر بھارت کو عبرتناک شکست دی بلکہ تین رافیل طیاروں سمیت متعدد جنگی جہاز گرا کر بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو محض بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک زمینی یا سرحدی تنازعے کے طور پر پیش کرنا حقائق کے منافی ہے۔ ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر دراصل سوا کروڑ کشمیری عوام کے پیدائشی حقِ خودارادیت، ا±ن کی زندگی، وقار، آزادی اور مستقبل کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی اور مسلمہ حق کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، لہٰذا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرے۔
ڈاکٹر سید محمد علی نے کہا کہ معرکہ حق اورآپریشن بنیان المرصوص دراصل کشمیر کی خاطر لڑی گئی جنگ تھی کیونکہ پاکستان کا بنیادی مقصد ہی کشمیری عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف چار گھنٹوں کے اندر بھارت کو جس تباہی اور عسکری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، ا±س کی مثال 1965ءاور 1971ءکی جنگوں میں بھی نہیں ملتی۔ ڈاکٹر سید محمد علی نے کہا کہ پاکستان کے بھرپور اور مو¿ثر جوابی اقدامات نے بھارت کو ایسی عبرتناک شکست دی کہ ا±سے جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔دیگرمقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان صرف ایک عسکری قوت نہیں بلکہ قوم کی عزت، وقار، طاقت اور اعتماد کی علامت ہیں۔ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے جس اتحاد، مہارت اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔غلام محمد صفی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، مقررین، شرکائ، صحافیوں اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی، نظریاتی اور قلبی رشتے کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر افواجِ پاکستان کے شہدائ، غازیوں اور وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، الطاف حسین وانی، میر طاہر مسعود، سید فیض نقشبندی، محمد حسین خطیب، محمد الطاف بٹ، شیخ محمد یعقوب، شیخ عبد المتین، حسن البنا، حاجی محمد سلطان، داﺅد خان، جاوید جہانگیر، میاں مظفر، سید کفایت، سید اعجاز رحمانی، امتیاز وانی، چوہدری شاہین، زاہد صفی، سید گلشن، عدیل مشتاق، محمد اشرف ڈار، نذیر کرنائی، منظور ڈار، زاہد مجتبیٰ، غلام نبی بٹ چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی راجہ پرویز، سیکریٹری جنرل کشمیر کمیونٹی میڈم افشاں کیانی، پیر زادہ مشتاق ،چوہدری شکیل ،رئیس میر، ثناءاللہ ڈار، امتیاز بٹ، خالد شبیر، عبدالرشید بٹ، امتیاز میر، کوثر اقبال اور حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button