بھارت

دہلی کے ہوٹل میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا

INDIA-CRIME-RAPE

نئی دہلی 12اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میں خواتین کے خلاف ایک اور جرم میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 32سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمال مغربی دہلی کے علاقے آدرش میں تین افراد اجے، تارا چند اور نریش نے ایک ہوٹل کے کمرے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈپٹی کمشنر پولیس اوشا رنگنانی نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کو آدرش نگر پولیس اسٹیشن میں اس واقعے سے متعلق ایک کال موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے اس کے جاننے والے اجے نے اتوار کو ہوٹل کے ایک کمرے میں بلایا تھا جہاں اس کے دو دوست بھی موجود تھے۔ڈی سی پی نے کہا کہ انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کو کولڈ ڈرنک کی پیشکش کی اور وہ اسے پینے کے بعد بے ہوش ہوگئی۔ اس کے بعد تینوں نے خاتون کی عصمت دری کی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button