مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کااسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ

b9a9727a-7880-4206-b7ef-f0f22bd4b7455جنوری 1949کی سلامتی کونسل کی قرارداد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بنیاد فراہم کرتی ہے

اسلام آباد 05 جنوری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ نے یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر مقررین نے5 جنوری1949کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کشمیر کے بارے میں منظور کی گئی قرارداد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرار دادکشمیریوں کی جد و جہد آزادی کو بنیادفراہم کرتی ہے اور اس قرارداد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور اس قرارداد سے بھارت کے انحراف سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ حریت رہنماﺅں نے کہاکہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام تر وسائل کو بروئے کارلانے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہاہے۔انہوں نے بھارت پرزوردیا کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے سازگار ماحول پیداکرے۔مقررین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی پامالیوں کانوٹس لیں اور مقبوضہ علاقے میں ظلم وستم کو بند کرانے کے لیے بھارت پر دباﺅڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوںکی طر ف سے گھروں میں گھس کرتوڑ پھوڑ ، نوجوانوں کو گرفتار ، خواتین اور بزرگوں سمیت مکینوںکو تشدد کا نشانہ بنانے اور املاک کو تباہ کرنے سے قابض حکام کی فسطائی ذہنیت اور ہندوتوا دہشت گردی کا اظہار ہورہا ہے۔حریت رہنماﺅ ں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ اقدامات ،ریاستی ڈھانچے میں تبدیلی اور تقسیم کو غیر قانونی ، غیر آئینی، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور پاک بھارت دوطرفہ معاہدوں کے منافی قراردیا۔بعد ازاںکل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ایک وفد نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کی ۔ یاد داشت میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زوردیا گیا کہ وہ5جنوری 1949ءکی منظورشدہ قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button