مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر 04اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیرکے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے دراچ کو محاصرے میں لے کر تلاشی شروع کی۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔اس سے قبل فوجیوں نے شوپیاں قصبے کے شیخ محلہ میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی۔