بھارت

ہانگ کانگ نے بھارت سے آنیوالی پروازوں پر پابندی لگا دی

ہانگ کانگ 07 جنوری (کے ایم ایس)
ہانگ کانگ کی حکومت نے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اومیکرون کیسز کی وجہ سے سخت پابندیوں کے علاوہ 21جنوری تک بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹیو کیری لام چینگ یوٹ نگور نے اعلان کیاہے کہ ملک میں اومی کرون کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت سمیت آٹھ ممالک سے آنے والی پروازوں پر 21جنوری تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے ایک روزنامے کی اطلاع کے مطابق بھارت سمیت آٹھ ممالک سے آنے والی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button