بھارت

راہل گاندھی کی کلکتہ میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اورقتل کی مذمت

اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں

rahul gandhiنئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کلکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھنائونے واقعے میں ملوث مجرموں کو سخت سزادینے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک بیان میں کہاکہ کلکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے لرزہ خیز واقعے سے پورا ملک صدمے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے سے ظاہرہوتاہے کہ بھارت میں ڈاکٹر خصوصا خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے اس گھنائونے واقعے میں ملوث مجرم کو بچانے کی کوشش نے ہسپتال اور مقامی انتظامیہ پر سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ اس واقعے نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ جب بھارت میں میڈیکل کالج میں بھی ڈاکٹر محفوظ نہیں ہیں تو کس پر اعتماد کر کے والدین اپنی بیٹیوں کو پڑھنے کے لیے باہر بھیجیں گے۔انہوں نے سوال کیاکہ نئی دلی میں ایک طالبہ نربھیا کی عصمت دری کے بعد بنائے گئے سخت قوانین بھی بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات کو روکنے میں کیوں ناکام ہورہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button