بھارت

سی پی آئی ایم کی بھارت اوریورپی یونین کے تجارتی معاہدے پر کڑی تنقید

 

نئی دلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تجاری معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے یورپی سرمائے داروں کے سامنے بھارت کے معاشی مفادات کے دائو پر لگادیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی ایم نے دعویٰ کیاہے کہ اس معاہدے سے بھارت کی مقامی صنعت، روزگار اور کسانوں اور محنت کشوں کے ذریعہ معاش کو شدید نقصان پہنچے گا جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور متمول صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔سی پی آئی ایم نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت نے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی 90فیصدسے زائد اشیا بشمول گاڑیوں، ادیات اور پراسیسڈ فوڈ پر محصولات کو ختم کرنے یا اس میں زبردست کمی کرنے کاوعدہ کیا ہے۔ پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس معاہدے سے درآمدات میں اضافہ، ملازمتوں میں کمی اور کارکنوں اور چھوٹے صنعت کاروں کی آمدنی میں کمی واقع ہوگی۔سی پی آئی ایم نے کہاکہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیلئے قومی اقتصادی مفادات اور جمہوری احتساب کودائو پرلگادیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button