سکھ

بھارت: اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں کا سکھ نوجوان پر حملہ، پگڑی اچھال دی

لکھنو14مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں اقلیتی برادریوں کے لوگوںپر ہندو مذہب مسلط کرنے کے ایک اور واقعے میں انتہا پسند ہندوئوں کے ایک گروپ نے ہندو تہوار ہولی کے موقع پر ایک سکھ پر حملہ کیا اور زبردستی اس پر رنگ پھینک دیا۔
واقعے کی ویڈیو آج انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک گروپ سڑک پر ہنگامہ کر رہا ہے۔ اسی دوران سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بائیک چلاتاہوا وہاں سے گزرتا ہے۔ ہندوئوں نے مذکورہ سکھ کو گھیر لیا اور اس پر رنگ پھینکنا شروع کر دیا۔سکھ آدمی واضح طور پر اس کی مخالفت کرتا نظر آرہا ہے۔ اسی دوران اس نے تلوار نکال کر ہوا میں لہرائی جس کے بعد ہندو انتہا پسنداوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔ وہ سکھ نوجوان کی پگڑی اچھال دیتے ہیں اور اسے پیٹتے ہوئے رنگوں سے بھگو دیتے ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل شرما کے مطابق یہ ویڈیو ضلع پلیبٹ کے علاقے پورن پور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورن پور تھانے کے انچارج انسپکٹر کو معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button