سکھ

کیلگری : ”خالصتان ریفرنڈم “ پولنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت

khalistan refrendumکیلگری: کینیڈا کے شہر کیلگری کے میونسپل پلازہ میں آج (اتوار ) خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ میں ہزاروں سکھ شرکت کر رہے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریفرنڈم کا اہتمام خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) نے کیا ہے۔ایس جے ایف نے کیلگری میں ہونے والا آج کا ریفرنڈم کینیڈا کے ان نو سکھ شہریوں کے لیے نام کیا ہے جنہیں بھارت نے خالصتان کی حمایت پر قتل کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ ان میں لکھبیر سنگھ روڈے، بھوپندر سنگھ کونر، ہرجندر سنگھ پارا، تلویندر سنگھ پرمار، سریندر سنگھ شندر کمانڈو، بلبیر سنگھ کھیرا، ہردیپ سنگھ نجر، موہندر سنگھ اور سریندر سنگھ راوی شامل۔

آج سب سے پہلے ہردیپ سنگھ ننجر کے خاندان نے اپنا ووٹ ڈالا۔ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سکھوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیںاور مرد، خواتین، نوجوان، بچے اور بزرگ اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے شہر میں جمع ہیں ۔
سٹی ہال کے باہر جمع ہونے والے سکھوں نے خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ باہر کی سڑک کو سکھوں کے بڑے بڑے پوسٹروں سے سجایا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button