مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں شدید برفباری کا امکان

سرینگر07 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے مقبوضہ علاقے میں شدیدبرف باری کاامکان ظاہر کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری موسمیاتی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے مغربی ہوائوں کی وجہ سے مقبوضہ وادی کشمیرکے بیشتر اور جموں ریجن کے پہاڑی علاقوں میں جمعہ سے شدید برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔مغربی ہوائوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کا اثر بیشتر جنوبی کشمیر اور جموں صوبے کے کئی علاقوںپر پڑے گا۔شمالی اور جنوبی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے ڈورو بالا، سلر،پہلگام، کوکر ناگ،دیوسر، دمحال،گنڈ ، کنگن، سونہ مرگ، تلیل ، گریز، اوڑی، بونیار ،گلمرگ، ترہگام،مژھل، لال پورہ ،کرالہ پور، کیرن اور کرناہ،ورڈون، مغل میدان، مڈوا،دربشالہ، چھاترو، بھدرواہ،سرنکوٹ،بانہال، جواہر ٹنل سمیت 30مقامات پر برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ۔اس دوران سر ینگر لیہہ شاہراہ کو تا حکم ثانی بند کردیا گیا ہے، جبکہ گریز،مغل روڑ ،سنتھن ٹاپ، کرناہ ، کیرن اور مژھل کی سڑکیں آج مسلسل تیسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button