بھارت

ؓبھارت : بہار حکومت نے ماہ رمضان آتے ہی گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں حکومت نے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آتے ہی گوشت کی کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کی مخلوط حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کے کنارے یا کھلی جگہ پر گوشت کی فروخت کی اب اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ پابندی ماہ رمضان کے موقع پر لگائی گئی ہے جب گوشت کی طلب بڑھ جاتی ہے جس نے مسلمانوں میں تشویش پیدا کی ہے۔ بہت سے چھوٹے تاجر وں کوجو اپنی روزی روٹی کے لیے گوشت کے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں، شدید معاشی مشکلات کا خدشہ ہے ۔پٹنہ میں مقیم ایک گوشت بیچنے والے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ہم قوانین کوتسلیم کرتے ہیں اور لائسنس کے لیے درخواست دیں گے لیکن بی جے پی حکومت کو وقت اور مدد فراہم کرنی چاہیے۔ لوگ مقدس مہینے کے دوران پابندی سے مسلم خاندانوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ آیا یہ حکمنامہ نام نہا د گاﺅ رکھشکوں کے ذریعے مسلمانوں کو ہراساں کرنے پر روکے گا۔ حزب اختلاف نے بھی ایسے ہی شکوک و شبہات کا اظہارکیا اورسوال اٹھایاہے کہ کیا اس سے واقعی لوگوں کو ہراساں کرنے کے مسائل حل ہونگے۔بہار کی اس پالیسی سے اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی عکاسی ہوتی ہے جہاں کھلے میں گوشت کی نمائش پر پابندی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button