APHC-AJK

آرمی چیف کے بیان کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزاہے ، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

APHC-Armychief

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس بیان سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کو واضح پیغام دیاتھا کہ وہ کشمیر پر جھوٹ بولنا بند کرے کیونکہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کی حتمی حیثیت کاتعین ابھی ہونا باقی ہے۔محمود ساغر نے تنازعہ کشمیر کے جلد اور خوش اسلوبی سے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل ناگزیر ہے ۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں مزیدکہا تھاکہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کے باوجودمقبوضہ علاقے میں آزادی کی صدائیں گونجتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاتھا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ محمود ساغر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی حکومت جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنے کی بھارت کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔کشمیری حریت رہنمائوں شیخ عبدالمتین، الطاف حسین وانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد، امتیاز وانی، شمیم شال، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی زاہد صفی، زاہد اشرف، الطاف احمد بٹ اور مشتاق احمد بٹ نے آرمی چیف کے بیان کا خیرمقدم کرتے اسے کشمیریوں کیلئے باعث تقویت قراردیاہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنااہم کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button