بھارت

منی پورہ:نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع مجونگ میں پل اڑا یا، ٹلی کام گاڑی کو آگ لگا دی ا

مپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع مجونگ میںنامعلوم افراد نے بیلی پل کو اڑا دیا اور ایک ٹیلی کام گاڑی کو آگ لگا د ی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع میں دریائے نمبن لوک پر ایک بیلی پل کو دیسی ساختہ بموں کا استعمال کرتے ہوئے اڑا دیا گیا جس سے کئی گائوں اور ضلع ہیڈکوارٹر کے درمیان واحد سڑک کا رابطہ منقطع ہو گیا۔پولیس کی فردہ کردہ معلومات میںکہاگیا کہ یہ واقعہ کامجونگ ضلع کے تحت پھانگے اور چترک گائوں کے درمیان آج صبح تقریبا ساڑے نو بجے پیش آیا۔حملہ آوروں نے ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کی ایک بولیرو پک اپ گاڑی کو بھی آگ لگا دی جو دریائے نمبر لوک کے کنارے کھڑی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button