APHC

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے: حریت کانفرنس

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگ ظالمانہ قوانین کے نفاذ اور بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی وجہ سے مسلسل خوف ودہشت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے دیہاتوں، قصبوں اور شہروں میں خوف کی فضاءپائی جاتی ہے جہاں بھارتی فوجی اور ایجنسیاں اکثر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں، گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کرتی ہیں۔ متعدد علاقوں کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کارروائیوں سے ان کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ ان کا کہناہے کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اورایس آئی اے اور پیراملٹری فورسزبھی گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں،مکینوں کو ہراساںکر رہے ہیں، گھریلو سامان کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اہم دستاویزات کو ضبط کر رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کالے قوانین کے نفاذ اور ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے پر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے لیے فورسز کو بے پناہ اختیارات دے کر مقبوضہ علاقے کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیاکہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔حریت کانفرنس نے پونچھ، ڈوڈہ، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button