مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:فوجی آپریشن کے دوران حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکار بدھ کو اسلام آباد کے علاقے لال چوک میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں شدید زخمی ہوا۔ تاہم بعد میں پولیس اہلکارنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میںفوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناء21 اور 22 جولائی کی درمیانی رات کو ضلع گاندربل کے علاقے وائل میں ایک 25 سالہ شخص اپنی رہائش گاہ پر پراسرار حالت میں مردہ پایا گیاجس کی شناخت فرحان احمد خان کے طور پر کی گئی ہے۔






