بھارت
دلی : عدالت نے لال قلعہ دھماکہ مقدمے میں 2 کشمیریوں کی پولیس حراست میں توسیع کردی

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے لال قلعہ کے علاقے میں گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں غیر قانونی طور پر نظر بند دو کشمیریوں ضمیر احمد آہنگر اور طفیل احمد بٹ کی پولیس حراست میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سپیشل جج پتمبر دت نے ان کیمرہ کارروائی کرتے ہوئے ان کی این آئی اے حراست میں توسیع کر دی۔ ضمیر اور طفیل کو رواں برس فروری میں سرینگر اور گاندربل کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دلی لال قلعہ دھماکے کے سلسلے میں اب تک گیارہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں زیادہ ترکشمیری نوجوان شامل ہیں۔ یہ دھماکہ گزشتہ برس 10نومبر کو ہوا تھا۔






