مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پوسٹروں میں تمام نظر بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر12جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طوپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظر بند تمام سیاسی رہنماو¿ں، کارکنوں، نوجوانوں اور خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ اور حریت یوتھ فورم کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں”تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو“، ”بھارت واپس جاﺅ“ اور”کشمیرکو آزادکرو“جیسے نعرے درج تھے۔غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق، 63 سالہ وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی تصاویر والے پوسٹرسرینگراوردیگر علاقوں میں دیواروں،کھمبوں اور سائن بورڈز پرچسپاں کئے گئے ہیں۔پوسٹروں میں اقوام متحدہ کو یاد دلایا گیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کی خاطر تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔پوسٹروں میں بھارت کو پیغام دیا گیا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے اپنے منصفانہ اور جائزمطالبے سے کبھی دستبردارنہیں ہونگے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button