مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے احسن اونتو کو گرفتار کر لیا

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuffسرینگر14جنوری(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے معروف کارکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کو آج سری نگر میں گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے محمد احسن اونتو کو سماجی رابطوںکی سائٹوں کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے، غلط معلومات پھیلانے اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کے بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ محمد احسن اونتو ٹویٹر پر "ریڈیو مزاحمتی کشمیر” کے عنوان سے دو معروف کشمیری حریت رہنماو¿ں مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار کی قیادت میں ایک فعال شریک پروگرام اور مقررہیں۔انہوں نے کہا کہ مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار جو احسن انٹو کے ساتھ کئی مقدمات میں ملزم ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھارت کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے احسن اونتو کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button