مقبوضہ جموں و کشمیر

سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پرپلوامہ میں ایک شخص گرفتار

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuffسرینگر16 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میںکہا کہ اس نے میر مشتاق احمد ولد عبدالغنی ساکنہ بونورہ پلوامہ کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میر مشتاق اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جوبھارت اور جموںوکشمیر کی خودمختاری، سالمیت اور اتحاد کے خلاف ہیں اور ایسے جرائم کا ارتکاب کررہاتھا جس سے امن و امان اور ہم آہنگی میں خلل پڑنے کا خدشہ تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو فوری طورپر گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button