مقبوضہ جموں و کشمیر

مظلوم کشمیری عوام کی طرف عالمی برادری کی بے حسی پراظہار افسوس

اسلام آباد 19 نومبر (کے ایم ایس)جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ کے وائس چیئرمین زاہد اشرف نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی طرف عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ عالمی برادری نے بھارت کے ظالمانہ رویے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
زاہد اشرف نے کہا کہ سرینگر اور کولگام کے علاقوں میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا حالیہ وحشیانہ قتل بھی عالمی ضمیر کو جھنجوڑ نے میں ناکام رہا اور دنیا بھر میں کوئی احتجاج نہیں کیاگیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button