مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں3.5شدت کا زلزلہ

سرینگر17فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعرات کی صبح جموں ریجن کے علاقے کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعرات کی صبح 3بجکر 2منٹ پر آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 5کلومیٹر تھی اوراس کا مرکز کٹرا سے تقریبا84کلومیٹر دور تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں 3.5شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button