مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 6کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی

سرینگر 13جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 6 کشمیری نوجوانوں کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوانوں فیصل منیر، حبیب، میاں سہیل، راشد، سجاد گل اور منی محمدکے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ۔ان کشمیری نوجوانوں میں سے منی محمد کا انتقال ہو چکا ہے ۔ این آئی اے نے جموں کی اپنی خصوصی عدالت میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی یہ مقدمہ گزشتہ سال ضلع کٹھوعہ میں ڈرون اور دیگر گولہ بارود کی برآمدگی سے متعلق ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button