مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیر پریس کلب پر مودی حکومت کی فوج کشی تمام کشمیری صحافیوں کی توہین ہے
پیرس 19 جنوری (کے ایم ایس)
پیرس میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹر ز ود آﺅٹ بارڈرز نے کشمیر پریس کلب فوری طورپردوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے جسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کے ایجنٹوں اور بھارتی فورسز نے حملے کے بعد بند کردیاتھا۔
رپورٹر ز ود آﺅٹ بارڈرز نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ایک بیان میں مودی حکومت کے اس اقدام کو فوج کشی قرار دیاہے جو کہ بھارتی حکومت کی طرف سے وادی کشمیر میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کی کوشش کرنے والے تمام صحافیوں کی توہین ہے ۔ بیان میں کہاگیاہے کہ وادی کشمیر بتدریج خبروں اور معلومات کے حوالے سے ایک بلیک ہول میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔