مقبوضہ جموں و کشمیر

سینیٹر مشتاق احمد کو پاکستان کے ایوان بالا میں کشمیر کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین

لندن 20 جنوری (کے ایم ایس) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے بہترین پارلیمنٹرین کا ایوارڈ جیتنے والے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے کردار کو سراہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے لندن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے پاکستان میں قومی ترقی پر بحث کے لیے اعلیٰ ترین پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد خان نے سینیٹ میں کشمیر پر متعدد قراردادیں پیش کیں تاکہ پاکستانیوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ آوازیں ہیں جن کو پارلیمنٹ کے اندر حمایت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی سیاستدان اور عوام مقبوضہ جموں میں میں بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رہیں۔ تحریک کشمیر کے صدر نے شہید سید علی گیلانی اور شہید محمد اشرف صحرائی کے بارے میں سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کے علاوہ مسرت عالم بٹ، شبیر شاہ، محمد یاسین ملک، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو اور آسیہ اندرابی کی مسلسل نظر بندی پر آواز اٹھانے پر سینیٹر مشتاق خان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے سینیٹر مشتاق خان کی تجویز پر شہیدسید علی گیلانی کو ایوارڈ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ ایک یونیورسٹی کا نام شہید گیلانی کے نام پر رکھے اور کالج کی سطح کے نصاب میں ان کی سوانح حیات اور سیاسی جدوجہد کو شامل کرے۔
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے کردار کو وسعت دینے کی تجویز دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button