سرینگر : گاو کدل قتل عام کی برسی پر مکمل ہڑتال
سرینگر 21 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج گاو کدل قتل عام کی 32ویں برسی کے موقع پر سرینگر کے متعدد علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے21 جنوری 1990 کو سرینگر کے علاقے گاو¿ کدل میں اندھا دھند فائرنگ کر کے پچاس سے زائد بے گناہ مظاہرین کو شہید کر دیا تھا۔ یہ مظاہرہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں متعدد خواتین کی بے حرمتی کے خلاف کیا جارہا تھا
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے سرینگر سے جار ی بیانات میں کہاہے کہ گاﺅکدل اور اس طرح کے دیگر سانحات نے نا م نہاد بھارتی جمہوریت کی قلعی کھول دی ہے ۔ انہوں نے عالمی برداری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مظالم پربھارت کو جواب دہ ٹھہرائے ۔
دریں اثنا،کورونا ڈ کیسز اور اموات میں خوفناک اضافے کے پیش نظر آج( جمعہ) دوپہر 2 بجے سے پیرکی صبح تک وادی کشمیر اور جموں خطے میں سخت پابندیاں نافذ رہیں گی۔