مقبوضہ جموں و کشمیر

یوم کشمیر اور یوم قدس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں زبردست ریلیاں نکالی گئیں

 

سرینگر 14اپریل( کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج جمعتہ الوداع کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کے لیے زبردست ریلیاں نکالی گئیں۔
سرینگر، بڈگام، ماگام، پٹن اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔سب سے بڑی ریلی بڈگام کے قصبے ماگام میں نکالی گئی جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میںبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرفلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرے میں شریک خواتین کے ایک گروپ نے اس موقع پر کہا کہ یوم قدس نہ صرف فلسطین کا دن ہے بلکہ یہ ہر مظلوم کا دن بھی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button