مقبوضہ جموں و کشمیر

ناگالینڈ: لوگوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کے تقریبات کا بائیکات کرنے کی اپیل

گوہاٹی بھارت23 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ناگالینڈ میں ایک سول سوسائٹی گروپ ” ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن “ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کا بائیکاٹ کریں تاکہ فورسز کی طرف سے کی جانے والی اس بہیمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جائے جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن ناگالینڈ کے چھ مشرقی اضلاع – مون، کیفیر، ٹوینسانگ، پھیک، نوکلک اور لانگلینگ کی اہم سول سوسائٹی تنظیم ہے۔سول سوسائٹی گروپ نے فائرنگ کے واقعے پر ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس کے دوران کہا کہ جب تک کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا مشرقی ناگالینڈ کے عوام فورسز کے ساتھ عدم تعاون جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button