مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کااحتجاجی مظاہرہ

IMG-20211210-WA0034اسلام آباد10 دسمبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجسکا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیری پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مبذول کرانا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دنیا کی تمام اقوام بلا لحاظ مذہب اور رنگ و نسل انسانی حقوق کی پاسداری کریں گی مگر بھارت نے مذکورہ اعلامیے پرپر دستخط کے باوجود مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا بازارگرم کر رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے فورسز کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کالے قوانین کے ذریعے لوگوںکا جینا حرام کر رکھا ہے ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مقبوضہ جموںوکشمیر میں حقوق انسانی کی صورتحال کا جائزہ لینے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button