مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ

Picsart_22-01-26_13-32-05-085اسلام آباد26 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاجی مظاہرے میں حریت رہنماﺅں کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور دیگر رہنماﺅںنے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جمہوریت عوامی رائے کے احترام کا نام ہے لیکن بھارت نے کبھی بھی عوامی رائے کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیرمیں اپنے یوم جمہوریہ کے تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ اس نے علاقے میں غیر قانونی طورپر قبضہ جما رکھا ہے ۔ حریت رہنماﺅں اور دیگر نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کا قیام ممکن نہیں۔ حریت رہنماﺅں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ علاقے میں مظالم کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔مظاہرے کے اختتام پر بھارت مخالف ریلی بھی نکالی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button