مقبوضہ جموں و کشمیر

افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم

اسلام آباد 05 ستمبر (کے ایم ایس) افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدارسنبھالنے سے بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کومسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے ایک نئی مہم چلانے کا بہانہ مل گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مسلمان سیاستدان، مصنفین، صحافی، سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ رکھنے والے اورعام شہری حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اور ملک کی دائیں بازو کی جماعتوں کی طر ف سے شروع کی جانے والی نفرت انگیز مہم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیاگیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعدبھارت میں مسلم اقلیت ہندو انتہا پسندوں کی ایک نئی نفرت انگیزمہم کا نشانہ بن گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سقوط کابل کے بعد بھارت کی ٹی وی چینلز ایسے پروگرام نشر کررہی ہیں جن میں بھارتی مسلمانوں کو طالبان کا دفاع اور پرچار کرنے والوں کے طورپر پیش کیاجارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھلوائی تشدد کے ذرےعے قتل سمیت بھارتی مسلمانوں پر نفرت انگیزحملے اور ان کے کاروباروں کو نشانہ بنانا روز کا معمول بن چکا ہے اور ہندو بالادستی کے خمار نے طالبان اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کو ہوا دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button