مقبوضہ جموں و کشمیر

یوم سیاہ کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

IMG20220126163858

اسلام آباد26 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کے سلسلے میں ”کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز“ اور” فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل “کے زیر اہتمام آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںایک سیمینار منعقد ہوا جس میں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے اور عالمی برداری کو علاقے میںجاری بھارتی مظالم نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے نام پر جان دینے کو تیار ہے اور وہ دن دور نہیںجب کشمیر بھارت سے آزادہوگا۔ سنیٹر راجہ ظفرالحق نے اپنے خطاب میںکہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور ہر طرف قتل و غارت جاری ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کی طرف توجہ دے ۔ انہوں نے کہااگرچہ پاکستان میں سیاسی جماعتوںکے درمیان مختلف معاملات پر اختلاف موجود ہیں تاہم کشمیر پر پوری قوم متحد ہے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیربہت جلد حل ہوجائے گا اور بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ سیمینار سے آزادجموں و کشمیرکے سابق صدر سردار یعقوب خان، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، عبدالرشید ترابی، غزالہ حبیب خان، حریت رہنماو¿ں الطاف وانی، عبدالحمید لون ، سید یوسف نسیم، عبدالمجید میر اورشمیم شال کے علاوہ ارشاد محمود، حاجی نواز رضااور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
دریں اثناءیوتھ فورم فار کشمیر نے بھی آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر”کشمیر پر قبضہ کس طرح بھارت کی جمہوریت کو تباہ کر رہا ہے“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب سے دیگرلوگوں کے علاوہ رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ اوریوتھ فورم فار کشمیرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button