مقبوضہ کشمیر:بار ایسوسی ایشن کی طرف سے 29اگست کو مکمل ہڑتال کی کال
جموں 23 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پر مودی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلیوں کے غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف 29اگست کو جموں بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے ۔
ہڑتال کا اعلان بار ایسوسی ایشن جموں کے صدر ایم کے بھردواج نے جموں شہر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات کے حق میں طویل عرصے سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مودی حکومت نے ہمارے مطالبات ماننے کی بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بار بار حکومت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو وکلا برادری کے پاس اپنی حتجاجی تحری میں تیزی لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں بارکے صدر نے کہا کہ اگر مودی حکومت 29 اگست تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو ہم اپنی تحریک مزید تیز کر دیں گے ۔ بارایسوسی ایشن کا بنیادی مطالبہ عدالتی کمپلیکس کی تعمیر کے ذریعے سائلین اور وکلا کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔