مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : سڑکوں کی خستہ حالی، مخدوم صاحبؒ کے عرس میں شرکت کرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر میں سڑکوں کی سخت خستہ حالی کی وجہ سے صوفی بزرگ مخدوم صاحبؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمندوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
مزار پر آنے والے عقیدت مندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ مزارکی طرف جانے والی تینوں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر گڑھے بن چکے ہیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ بارش کی صورت میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سڑکوںکی خستہ حالی کیوجہ سے عقیدت مند سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ مخدوم صاحبؒ کا عرس مبارک چند روز بعد شروع ہو گا۔