مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش:سات سالہ بچی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا

ایودھیا بھارت18 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں ایک سات سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی جسے بعد ازاں تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم جس کی شناخت رام مانجھی کے نام سے ہوئی ہے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایودھیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹShailesh Pandeyنے بتایا کہ بچی اپنی عمر کی بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی تاہم جب وہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گھر نہیں لوٹی تو اس کے والدین نے اسے ڈھونڈنا شروع کر دیا۔بعدازاں رات کوبیراگ پورہ محلہ میں خون میں لت پت پڑی ملی جسکی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button