بھارت

راجستھان میں ایک دلت کو گھر سے اغوا کر کے پیشاب پینے پر مجبور کیاگیا

جے پور 31 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں ہندوانتہا پسندوںنے ایک 25 سالہ دلت شخص کو اغوا کرکے تشددکا نشانہ بنایا اور پیشاب پینے پر مجبور کردیا۔
ریاست کے ضلع چورو میں رخاسار گاو¿ں کے ایک دلت راکیش میگھوال نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی کہ اسے آر ایس ایس، بی جے پی اور بجرنگ دل سمیت ہندوتوا تنظیموں کے ارکان نے رات کے دوران اس کے گھر سے اغوا کیا اور ایک کھیت میں لے گئے۔ رتن گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اپنی شکایت میں میگھوال نے کہا کہ ہندو دہشت گردوں نے شراب کی بوتل میں پیشاب کیا اور زبردستی اس کے گلے میں ڈال دیا۔ اس کے علاوہ ہندو انتہاپسندوںنے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button