بھارت

امرتسر:کالج کے باہر حملے میں ایک سکھ طالبعلم قتل

امرتسر یکم جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں خالصہ کالج کے باہر حملے میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب تین افراد نے کالج کے باہر طلباءپر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوطالب علم شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
سکھ برادری نے اس واقعے پر شدید غم و غصہ ظاہرکیا ہے ۔ طالبعلم کے قتل کو بھارتی حکومت کی جانب سے سکھوں کی نسل کشی کا واقعہ قرار دےاجارہا ہے۔ بھارتی حکومت بھارت میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی جدوجہدخالصتان تحریک کوطاقت کے ذریعے کچل رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button