بھارت

بھارت : ایک دن میں کورونا وائرس کے 13ہزار سے زائد کیس رپورٹ

نئی دلی 05 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھرتیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران13ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کورونا وائر س کے 13ہزار86کیسز رپورٹ ہو ئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4کروڑ35لاکھ31ہزار650ہو گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران 19افراد کی مہلک وائرس کی وجہ سے موت واقعہ ہوئی جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5لاکھ25ہزار242ہو گئی ہے ۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4لاکھ51ہزار312 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔بھارت میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2.90 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button