مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: گھر میں آتشزدگی کے دوران خاتون تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث جاں بحق

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر میں ایک خاتون کی اُس وقت موت واقع ہو گئی جب اس نے گھر میں آتشزدگی کے دوران تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔

سرینگر کے علاقے نور باغ کے جہانگیر محلہ میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگنے کے دوران خاتون نے اس سے بچنے کی کوشش میں کھڑکی سے چھلانگ لگائی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ جب آگ لگی تو خاتون اپنے مکان کی تیسری منزل پر موجود تھیں۔ آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے انہوں نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ خاتون کی شناخت حلیمہ شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button