مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور حملے میں سی آر پی ایف کا ایک افسر ہلاک

udhampur attack killing crpfجموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں آج ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف افسرضلع میں رام نگر کے علاقے چیل میں ہلاک ہوگیا۔حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ پیر کے روز نامعلوم مسلح افراد نے سی آر پی ایف کے ایک سب انسپکٹر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جس کی شناخت کلدیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم اس نے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button