مقبوضہ جموں و کشمیر

مٹی کے تودے گرنے کے باعث سرینگر جموں ہائی وے بند

download (11)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کو باقی دنیاسے ملانے والا واحد زمینی رااستہ سرینگر جموں ہائی وے آج ضلع رامبن میں مٹی کے تودے گرنے اور مختلف مقامات پر پھسلن کی وجہ سے بند کردی گئی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلواس میں مٹی کے تودے گرنے اور میہڑ اور ہنگانی کے مقام پر پھسلن کی وجہ سے حکام نے ہائی وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

دریں اثناء وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملانے نے والا مغل روڈ بھی خراب موسم اور پیر کی گلی کے قریب  برفباری کے پیش نظر ٹریفک کے لئے بند رہا۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی گلی اور دبجن کے قریب مسلسل برف باری کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button