بھارت

احتجاج کودبانے کے لئے جابرانہ ہتھکنڈوں کے بعد مودی حکومت کوعالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا

دہلی پولیس پرامن احتجاج کے جواب میں حد سے زیادہ طاقت استعمال کررہی ہے:ہیومن رائٹس واچ

نئی دہلی: بھارت میںبی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ووٹر فہرستوں میں ہیراپھیری اور 13کروڑ سے زائدووٹروں کے نام خارج کرنا مودی حکومت کو مہنگا پڑرہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پرامن مظاہرین کیخلاف جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کئے اور موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ احتجاج کی کوریج کرنے والے بھارتی صحافیوں کو ہراساں اورمن مانی طورپرحراست میں لیا گیا۔ تنظیم نے کہاکہ بھارتی چیف الیکشن کمشنرکے اقدامات سے مسلمان اور دیگرمذہبی اقلیتیں شدید متاثرہورہی ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈائریکٹرایلین پیئرسن نے کہا کہ دہلی پولیس پرامن احتجاج کے جواب میں غیر ضروری اورحد سے زیادہ طاقت کا استعمال کررہی ہے۔رائٹرز اور نیو یارک ٹائمز سمیت عالمی میڈیا احتجاج کے دوران مودی کی بربریت اور جمہوریت کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کرچکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button